کراچی: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ترجمان عنایت اللہ فاروقی نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہا کہ ایم ایس او کراچی ڈویژن 14 فروری ‘یوم حیائ’ کے طور پر منائے گی۔ اس حوالے سے ناظم کراچی صدیق شیرازی کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے فحاشی اور عریانی کا نام ہے جو محض مسلم نو جوانوں کو گمراہ کرنے کی سازش ہے،اس لیے نوجوانوں کا اس گمراہی سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی غیر اسلامی رسم و راج اور بے ہودا رسم و رواج نے ہمارے نوجوانوں سے اپنی ثقافت و تہذیب کو کئی گناہ دور کردیا ہے، اس لیے ایم ایس او مسلم نوجوانوں کی تہذیب و ثقافت کو ابھارنے کے لیے کل 14فروری ‘یوم حیائ’ کے طور پر منائیگی اور مختلف زونوں میں سمینارز کا انعقاد کرے گی تاکہ نوجوان طلبہ کو غیر اسلامی رسومات سے بچایا جا سکے۔