ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزیر دفاع کے مشیر اور اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں بری کارروائی سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرے گا، جونہی اتحاد اس سے متعلق فیصلہ کرے گا شام میں زمینی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع کے مشیر بریگیڈئر جنرل احمد عسیری کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بری کارروائی سے متعلق اعلان پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی، جونہی اتحاد اس سے متعلق فیصلہ کرے گا توشام میں زمینی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
اس سے پہلے عسیری بیان دے چکے تھے کہ ایسا فیصلہ اگلے ہفتے برسلز میں نیٹو کی سمٹ میں کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کئی ہزار فوجی شام بھجوا سکتا ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے منگل کے روز بیان دیا تھا کہ ممکن ہے سعودی عرب امریکہ کی سربراہی میں دہشت گرد گروہ “داعش” کے خلاف لڑائی کے لیے بنائے گئے اتحاد کے تحت اپنی فوج شام بھیج دے۔