پیرمحل کی خبریں راحیل گجر سے 13/2/2016

Pirmehal News

Pirmehal News

پیرمحل (آئن لائن ) نامعلوم چور میڈیکل سٹور کا تالہ توڑ کر کائونٹر سے نقدی اور تحصیل کچہری سے وکیل کے چیمبر سے یوپی ایس چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق نامعلوم چوروں نے تھانہ روڈ پیرمحل سول ہسپتال کے سامنے موجود میاں میڈیکل سٹورکے تالے توڑکر نقدی ایک لاکھ روپے چوری کرلی تحصیل کچہری پیرمحل میں نامعلوم چوروںنے وکیل کے چیمبر کے تالے توڑکر یوپی ایس اور بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (آئن لائن ) عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ناممکن ہے پریس اور عوام کے تعان سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائی کرکے قانون کا بول بالا کیا جہاں قانون نافذ کرنے سوالے ادارے جاگتے ہیں وہاں جرائم پیشہ لوگ علاقہ کا رخ تبدیل کرلیتے ہیں ان خیالات کااظہار ڈاکٹر شہزاد اکبر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہمراہ ڈی ایس پی کمالیہ پیرمحل رانا خالد رشید اقبال پارک پیرمحل میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہامحدود نفری کم وسائل کے باوجود ضلع بھر میں جرائم پیشہ افرادکے قلع قمع کے لیے دن رات کوشاں ہے ضلع بھر میں نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرکے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں ضلع بھر میں کسی بھی سائل کی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل عوام میں حل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرسکیں اس موقع پر سینکڑوں افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے موقع پر شکایت کے ازالہ کے لیے احکامات دیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (آئن لائن ) لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت دس افرا د زخمی ہونے سمیت سڑک کے حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت دس افرا د جن میں چک نمبر728گ ب کے رہائشی مدثر ولد محمد ندیم کو ریڑھا گذارنے کے تنازعہ پر میمو نے آنکھ پر چھڑی مارکر زخمی کرڈالا چک نمبر718گ ب کی نازیہ پروین دختر سرور کو عالم شیر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا ذاکر آباد کے رہائشی شہزاد ولد محمدنواز کو کامران وغیرہ پانچ کس نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر744گ ب میں سکینہ بی بی زوجہ محمد حنیف ،مافیا بی بی زوجہ عبدالحمید ،کو ظفر ،ذاکر وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا موضع کوہل میں محمد عمران ولد سرور ،جنت بی بی زوجہ حنیف کو عبدالغفار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر744گ ب کے رہائشی امیر حمزہ ولد نواب دین کو سرفراز احمد چارکس نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سی پلاٹ کے رہائشی محمد عدیل ولد مقصود کو زبیر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سڑک کے حادثات میں پانچ افراد جن میں چاند علی ولد بابا یٰسین ،منیر ولد پہلوان ، ذوالقرنین ولد محمد رمضان ساکنان پیرمحل ، خادم حسین ولد محمد ابراہیم ساکن ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد احمد حسن ولد ظفر علی ساکن چک752گ ب زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (آئن لائن ) مساجداللہ کے گھرہے جس نے اللہ کے گھر کو تعمیر کیا اس نے صدقہ جاریہ میں حصہ ڈال کر اپنے آپ کو جنت کا مستحق کرلیا ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تحصیل کمپلیکس پیرمحل میں مسجد طوبیٰ کے سنگ بنیاد کے موقع پر اپنے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا مسجدیں واحدانیت کے منبع ہے جہاں سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوتی ہے جس نے اللہ کے گھر کی تعمیر میں حصہ اس نے صدقہ جاریہ میں حصہ ڈال کر اپنے آپ کو جنت کو لازم کرلیا تحصیل پیرمحل کمپلیکس کی مسجد کو اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کرواکر ہرقسم کی فرقہ بندی سے پاک مرکز کو اللہ کی عبادت کے لیے خالصتاً وقف کررہے ہیں جس کا انتظام انصرام اپنی گرہ سے کریں گے اس موقع پرچیف آفیسر طارق کمبوہ بھی موجودتھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (آئن لائن ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود میں تعلیمی ادارہ جات کی سیکورٹی کی آڑ میں جعلساز افراد سر گرم تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگ میں تعلیمی ادارہ جات کی سیکورٹی کی آڑ ے لے کر شند جعلساز افراد خو د کو نمائندہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ظاہر کر تے ہوئے CCTVکیمرہ جات دینے اور نصب کر نے سے رقم بٹور رہے مذکورہ شخص کا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے بلکہ جعلساز ہے جناب ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر صاحب کی ہدایت پر خفیہ ادارہ جات بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور قانونی کاروائی بھی شروع کی گئی ہے کسی ادارے میںکوئی ایسا شخص یا گروہ آئے تو اس کو پکڑ کر بٹھا لیں اور فوری طور پر دفتر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رپوٹ کریں ۔ مطلع رہیں۔