کراچی میں انسداد پولیو مہم 15 فروری سے شروع ہوگی

Polio

Polio

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا۔ صوبائی سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر سعید احمد کے مطابق مہم میں 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سیکرٹیری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر سعید احمد کا کہنا تھا کہ مہم 15 فروری سے 18 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران تمام اضلاع کے 22 لاکھ بچوں کو حفاظتی خوراک پلائی جائیگی۔ پولیو رضاکاروں کے تحفظ کے لئے پولیس، رینجرز اور ایس ایس یو کی خدمات حاصل کی جائینگی۔

سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو خصوصی پلان مرتب کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ مہم میں والدین پولیو رضاکاروں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکی خوراک پلوائیں۔