اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک تقریب تقریب کے دوران طلبا سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے مغرب کی ثقافت کا حصہ ہے۔
اسلام اور پاکستانی ثقافت میں اس کی گنجائش نہیں ۔ گذشتہ روز پشاور کی مقامی حکومت نے ویلنٹائن ڈے کے خلاف قرار داد منظور کر لی ۔ جس میں اس کو ’فضول دن‘ قرار دے کر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔
ضلع کوہاٹ کی انتظامیہ نے ویلٹائن ڈے کے کارڈز اور اس دن سے منسوب تمام اشیاء کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔