اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران فارق قتل کیس کی تحقیقات میں تیزی آ رہی ہے، مقدمہ منطقی انجام کی جانب بڑھتا نظر آنے لگا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی آئندہ ہفتے ایک بار پھر پاکستان آمد متوقع ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان آمد کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایف آئی اے کے ساتھ عمران فاروق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کا تبادلہ کرے گی جبکہ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کا بھی امکان ہے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اس سے قبل بھی عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے دو بار پاکستان آ چکی ہے اور اس دوران پاکستان میں گرفتار تینوں ملزمان سے تفتیش بھی کی گئی تھی۔