کراچی (جیوڈیسک) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خریداری کے ساتھ ساتھ پھولوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اپنے والدین کو بھی آج کے دن تحائف دینے چاہئیں۔
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر لوگ اپنے چاہنے والوں کو قیمتی تحائف تو دیتے ہی ہیں لیکن پھولوں کے بغیر یہ دن ادھورا ہے، تین ہٹی پر واقع کراچی کی سب سے بڑی پھولوں کی مارکیٹ کے دکاندار کا کہنا ہے کہ پھولوں کی مانگ کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ خریدار پھولوں اور کلیوں کے ساتھ پھولوں کی بنی دیگر اشیا کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔
اس موقع پر خریداروں کا کہنا تھا کہ پھولوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ویلنٹائن ڈے کے دن اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو تحائف دینے چاہئیں۔
پھولوں سے بنے گلدستوں میں گلاب کا پھول، گیندے کا پھول، گلیڈ کے پھول سمیت مختلف اقسام کے پھول استعمال ہوتے ہیں۔