پارلیمنٹ مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کاکہناہےکہ پاکستان میں پارلیمنٹ پہلی گرین بلڈنگ اور بجلی کے استعمال کے حوالے سے خودمختار بن گئی ہے، چین کی کمپنی نے ایک میگا واٹ کا سولر انرجی منصوبہ لگایا گیا ہے۔

اب تک مجموعی طور پر 80 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں سے 62 میگا واٹ پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں استعمال ہوئی جب کہ 18 میگا واٹ آئیسکو کو فروخت کی گئی ہے۔