ملتان (جیوڈیسک) جنوبی ایشیا کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 702 ویں 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے غسل دیکر کر دیا، عرس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شرکت کر رہے ہیں۔
جنوبی ایشیا کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن الدین عالم کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے غسل دیکر کیا۔
اس موقع پر مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ، عرس میں ملک بھر سے زائرین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں ۔ محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ زائرین کی رہائش کے لئے دربار سے ملحقہ حج کمپلیکس اور سکولز کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ لنگر کا انتظام بھی کیا ہے۔
اس کے علاوہ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جبکہ زائرین کو دربار تک لانے کے لئے شٹل سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ عرس میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔ دربار کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جو مکمل چیکنگ کے بعد زائرین کو اندر آنے دیا جاتا ہے۔