تائینان (جیوڈیسک) زلزلے سے متاثرہ تائیوان کے شہر تائینان میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سولہ ہو گئی۔ ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔
چھ فروری کو تائیوان میں آنے والے چھ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سولہ ہو گئی، تائینان شہر میں تمام لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔
زیادہ تر افراد ایک سولہ منزلہ عمارت کے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو ئے تھے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے ایک سو پچہتر افراد کو امدادی کارکنوں نے زندہ نکال لیا تھا۔