کراچی : بلدیہ کورنگی کا ضلعی حدود میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کے ساتھ علاقائی سطح پر روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات ،شاہ فیصل زون میں عظیم پورہ ڈبل روڈ میں نئی پولز اور اسٹریٹس لائٹس کی نصب کرنے کے حوالے سے کام کا آغاز کردیا گیا ،علاقہ عوام اور منتخب عوامی نمائندوں کا بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہراہوں پر روشنی کے انتظامات کے حوالے سے اقدامات کو قابل تحسین قرار ددے دیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کی عوام کی بلا تفریق خدمت کررہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع وکرنگی میں صحت مند اور روشن ماحول کا قیام یقینی بنا کر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ ایم اینڈ ای کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں عظیم پورہ ڈبل روڈ پر روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے منصوبوں پر میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو دیر پا سہولت پہنچا ئی جاسکے انہوں نے ہدایت کی کہ لائٹوں کے حوالے سے جاری کاموں کو جلد ازجلد اور وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت پہنچائی جاسکے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا ،سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ علاقائی ترقی اور روشن ماحول کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے اور تمام اہم شاہراہوں ،گلیوں اور عوامی آمد و رفت کے راستوں کو روشن رکھا جائے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ہدایت کی کہ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو روشن کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں انہوں نے بتایا کہ عظیم پورہ ڈبل روڈ پر روشنی کے انتظامات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات پر بلدیہ کورنگی نے فوری اقدامات کرتے ہوئے نئی پولز اور اس پر سوڈیم لائٹس نصب کرنے کے کاموں کا آغاز کردیا ہے انہوں نے محکمہ ایم اینڈ ای کو ہدایت کہ بلدیہ کورنگی کی تمام شاہراہوں پر بند اسٹریٹس لائٹس کی مرمت و درستگی کے حوالے سے کاموں کو تیز کیا جائے۔