میانی اڈا (نامہ نگار) میانی اڈا سے سردہی تک کارپٹ روڈ جلد شروع ہو گا اس بات کا اظہار صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے ڈاکٹر خالد بولہ کی رہائش گاہ میانی اڈا پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرکہار کے صدر ملک اشتیاق اعوان ملک ظفر بولہ ڈاکٹر ملک خالد بولہ ملک اسحاق ملک ریاض ملک جاوید مدنی بک ڈپو ملک ظفر رنسیال ملک آسف مقبول ملک ممتاز میانی محمد اسلم جھامرہ اور دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھی سوبائی وزیر علاقہ ونہار کے ہر گاوں کے ترقیاتی کاموں کا پوچھتے رہے۔
اس موقع پر انہوں نے سب سے زیادہ ترجیح ترقیاتی کاموں کو دی ڈاکٹر خالد بولہ نے صوبائی وزیر کی توجہ میانی اڈا کے مسائیل پر بھی کرائی اس موقع پر صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی بوچھالکلان کی تفصیلات بھی معلوم کی اور حکومتی عملے کے لئے بھی پیغام دیا کہ واٹر سپلائی بوچھال کلان میں کوئی کوتائی برداشت نہی کریں گے اور ساڑہے تین کروڑ کی گرانٹ سے بوچھال کلان کے گھر گھر تک پانی پہنچاوں گااس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ رنسیال روڈ کی خستہ حالی کو بھی جلد حل کروں گااور دیگر منصوبے بھی شروع کئے جاے گے صوبائی وزیر نے اس موقع پر اپنے ترکی کے کامیاب دورہ کی تفصیلات بھی بتائی اور بتایا کہ اتنی مصروفیت کے باوجود اپنے حلقے کے عوام کو نہی بھولا۔