رملہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والے دو فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
دونوں کی عمریں پندرہ برس تھیں۔ تیسرا نوجوان جو چاقو سے مسلح تھا مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں ایک چیک پوسٹ پر شہید کر دیا گیا۔
گزشتہ پانچ ماہ میں فلسطینیوں کے ہاتھوں اٹھائیس اسرائیلی ہلاک جبکہ فورسز کی فائرنگ سے ایک سو ساٹھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔