نیو یارک (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،جب کہ ایک لڑکی کو زخمی کردیا، فلسطینی لڑکی اپنی بہن کے ہمراہ ملٹری چیک پوسٹ سے گزر رہی تھی جب اس کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس نے چار مختلف واقعات میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے پانچ فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں تین نوجوان بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کے مطابق اکتوبر 2015 سے اب تک162 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ 26 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔