Jacqueline Fernandez with Bahraini prince Sheikh Hassan
ممبئی (جیوڈیسک) دنیا بھر کے فلمی ستاروں کی عرب شہزادوں سے قربتوں کی کہانیاں منظر عام پر آتی ہی رہتی ہیں دوستی کی ایسی ہی ایک کہانی جیکولین فرنانڈس اور بحرین کے شہزادے کے ساتھ درمیان بھی چل رہی ہے جو 10 برس قبل ایک دوسرے کے کافی قریب تھے لیکن اب ان کے درمیان فاصلے پھر سے کم ہونے لگے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے تک جیکولین فرنانڈس متحدہ عرب امارات میں جان ابراہم اور ورون دھون کے ہمراہ ااپنی زیر تکمیل فلم کی شوتنگ میں مصروف تھیں تاہم وہ لوگ تو واپس آگئے لیکن جیکولین فرنانڈس ممبئی آنے کے بجائے بحرین چلی گئیں،۔ جیکولین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بحرین میں اپنے والدین سے ملنے آئی ہیں لیکن باخبر ذرائع کچھ اور ہی بتا رہے ہیں اور وہ ہے جیکولین کی بحرین کے شہزادے سے دوبارہ قربتیں۔
کہا جاتا ہے کہ سری لنکن اداکارہ کی 10 برس قبل بحرین کے شہزادے حسن بن راشد الخلیفہ سے گہری قربت تھی ۔ اس حوالے سے دونوں کی تصاویر میڈیا پر بھی آئیں لیکن اس کے بعد دونوں کے تعلقات کشیدہ ہوئے اور جیکولین کو ساجد خان کی صورت میں نیا ساتھی مل گیا لیکن اب ایک مرتبہ پھر بحرین کے شہزادے سے ان کی دوستی استوار ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں لیکن ختم کبھی نہیں ہوئے۔ اس لئے جیکولین اکثر و بیشتر قطر میں شیخ حسن کے محل میں قیام کرتی ہیں اور جب بھی بحرین میں ہوتی ہیں شہزادے کی بیش قیمت گاڑیوں کا پورا کاروان ان کے زیر استعمال ہوتا ہے۔