ترانہ (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ البانیہ کو اصلاحاتی عمل تیز کرنا چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ البانیہ کے دوران کہا کہ ترانہ حکومت کو انسداد بدعنوانی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہئیں۔
انہوں نے البانیہ کے وزیر اعظم کے علاوہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
جان کیری نے کہا کہ یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات بڑھانے کے لیے البانیہ کو اصلاحاتی عمل کو تیز تر بنانا ہو گا۔