کراچی (اسٹاف رپورٹر) بسنت کو ہمارے ملک میں بہت پذیرائی ملی مگر بسنت میں پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور کے استعمال نے اس کھیل کو خونی بنادیا ہے اور ہر بار بسنت کے دوران دھاتی ڈور کے باعث درجنوں ہلاکتوں کے واقعات بسنت پر پابندی کے مطالبات کو جنم دینے کا باعث بنے۔
پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردارراحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ودیگر نے بسنت یا پتنگ بازی پر پابندی کی بجائے دھاتی ڈور پر پابندی اور دھاتی ڈور بنانے و فروخت والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کھیل کی آڑ میں بزنس کیلئے انسانی جانوں کے ضیاع پر کھیلوں پر پابندی لگانے کی روایت قائم کی گئی توتمام کھیل بند کرنے پڑیں گے۔
اسلئے کھیلوں پر پابندی کی بجائے ان کھیلوں کو قانون کے دائرے میں لاکر انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں۔