جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پاکستانی عوام کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور حرمین شریفین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے ساتھ پاکستانی قیادت اور فوج آہنی ہاتھوں کے ساتھ نپٹے گی۔
کراچی میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جانب سے ایران کی جانب سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے چشم کشا اعترافات نے اس حقیقت کو عیاں کر دیا ہے کہ پاکستان کا دشمن کون ہے اور دوست کون ہے ؟ ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم أثریہ جہلم کے مہتمم اور تحفظ حرمین شریفین موومنٹ کے قائد حافظ عبدالحمید عامر نے ایک اخباری بیان میں کیا،اس موقع پرمدیر الجامعہ حافظ احمدحقیق اورنائب مدیر حافظ عبدالغفور رشیدمدنی بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حرمین شریفین کے حوالے سے مکروہ سازشوں سے ہمیشہ پردہ اٹھایا ہے اور اٹھاتے رہیں گے کیونکہ ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سرزمین کی حفاظت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔
حافظ عبد الحمید عامر نے وزیر اعظم نواز شریف اور نڈر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی پر دنیا بھر کے مسلمان کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور وہ ان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کوان شاء اللہ ناکام بنائیں گے۔تحفظ حرمین شریفین موومنٹ کے قائدنے اس عزم کابھی اعادہ کیا کہ وہ ہر سطح پر حرمین شریفین کے تحفظ،تقدس اور حرمت کی بات کرتے رہیں گے اورملک بھر میں بالعموم اور علاقے میں بالخصوص ہونے والی کانفرنسوں اور پروگراموں کے ذریعے وہ عوام الناس کو اصل حقیقت سے آگاہ کرتے رہیں گے۔