سندھ اسمبلی: سیلز ٹیکس ترمیمی بل منظور، حکومت ،ایم کیو ایم ارکان میں تلخی

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں سیلز ٹیکس ترمیمی بل منظورہوگیا جس کے بعد حکومت اورایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

نثار کھوڑو کی جانب سے پیش بل کرنے پر ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن بھڑک اٹھے، کہنے لگے کہ سندھ کے شہروں کو برباد کر کے تھر بنادیا گیا ہے، 900 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے نام پر سندھ حکومت نے ہڑپ کرلیے۔

مرادعلی شاہ اورخواجہ اظہارکےدرمیان بھی تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا، خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ہم نے آئینہ دکھایاہے تو آپ کیوں بھڑک رہے ہیں،سب سے زیادہ سو موٹو حکومت سندھ پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے خواجہ اظہار کو جواب دیا کہ ہم بھی آپ کو آئینہ دکھا سکتے ہیں کہ آپ کے چہروں پر بھی دھول جمی ہوئی ہے۔