ویسٹ انڈیز (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز سر ویوین رچرڈز نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی سی بی کی آفر کو رد نہیں کریں گے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس پاکستانی ٹیم کیلئے بہتر کام کر رہے ہیں۔ انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ دورے کی اجازت نہ ملنا دکھ کی بات ہے۔
واضح رہے کہ سر ویوین رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بطور کوچ کام کر رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے سر رچرڈ کی پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی دلچسپی کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔