کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 16/2/2016

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان : چئیرمین یونین کونسل کوٹلہ و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن گجرات چوہدری تنویر احمدکا ناقص تعمیر کی عوامی شکایت پر ڈوگہ تا جھانٹلہ روڈ کا وزٹ ، ڈوگہ جھانٹلہ روڈ پر زیر تعمیر پلی کی ناقص تعمیر پرشدید اظہار برہمی فوری طور پر محکمہ کے اعلیٰ افسران سے رپورٹ طلب کر لی ڈوگہ تا جھانٹلہ روڈ 09 کروڑ کی خطیر رقم سے خادم اعلیٰ رورل ہیلتھ پروگرام کے تحت تعمیر کی جار ہی ہے جس میں گذشتہ دنوں ہونے والی معمولی بارشوں نے کنٹریکٹر کی نا اہلی کا پول کھول دیا عوامی شکایت پر چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے محکمہ پراونشل ہائی وے کے ایکسئین ، ایس ڈی او اور اورسیز کو طلب کر لیا اور پلی کی خراب ہونے والی دیوار از سر نو تعمیر ہونے کا حکم دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان : تعمیراتی منصوبوں میں معیار بر قرارنہ رکھنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ترقیاتی منصوبوں کو ناجائز کمائی کا ذریعہ بنانے کا وقت گذر چکا ہے حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے حلقہ این ا107 میں تمام تعمیراتی سکیموں کو آخری حد تک معیار کے مطابق بنایا جائیگا۔رہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات و چئیرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان نے عوامی شکایات پر گرلز ڈگری کالج کوٹلہ ارب علی خان میں زیر تعمیر ایڈیشنل بلاک اور ڈوگہ تا جھانٹلہ کارپٹ کی تعمیر کا جائزہ لیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تنویر احمد نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں معیار بر قرارنہ رکھنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی ترقیاتی منصوبوں کو ناجائز کمائی کا ذریعہ بنانے کا وقت گذر چکا ہے حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے حلقہ این اے 107 میں تمام تعمیراتی سکیموں کو آخری حد تک معیار کے مطابق بنایا جائیگا انھوں نے مزید کہا کہ عوام میں سے ہیں اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دی جائیگی انھوں نے متعلقہ افسران کے تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ایکسیئن پراونشل ہائی وے ، ایس ڈی او پراونشل ہائی وے ،اوورسیز پراونشل ہائی وے احسان اللہ ، ایس ڈی او پراونشل بلڈنگ زاہد رشید، عمران خان اوورسیز پراونشل بلڈنگ گجرات اور ابرار چوہدری ڈیرہ چوہدری عبدالمالک بھی انکے ہمراہ تھے۔

Derakotla

Derakotla

Derakotla

Derakotla