تہران (جیوڈیسک) ایران نے خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام میں اپنے کٹھ پتلی صدر بشارالاسد کے دفاع کے لئے فضائی کارروائیوں کا اعلان کر دیا۔
ایرانی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کی جانب سے مداخلت کی درخواست پر ہماری فضائیہ فوری حرکت میں آئے گی۔
فضائیہ کے ترجمان فرزاد اسماعیلی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک دمشق کی جانب سے فوجی مدخلت کی درخواست پر فوری کارروائی میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرے گا۔
فضائی شعبے میں بھی شامی فوج کی بھرپور رہنمائی اور معاونت کی جائے گی۔ ایرانی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں تہران کی فوجی مداخلت سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی براہ راست ہدایات کے عین مطابق ہے۔
شامی حکومت کے دفاع اور معاونت کے لیے تہران ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔