لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے ہائی کورٹ بار کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وکلاءکے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔
چیف جسٹس اعجاز الاحسن اور دیگر جج صاحبان کے بار میں پہنچنے پر وکلاء نے پرتپاک استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے نئے تعمیر ہونے والے بار روم، آڈیٹوریم اور کانفرنس روم کا افتتاح کیا۔
چیف جسٹس وکلاء میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔ صدر بار پیر مسعود چشتی نے نئی عمارت سے متعلق بریفنگ دی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔