بس کے عملہ اور سٹوڈنٹس کے لڑائی جھگڑا پر بس عملہ سمیت دیگر کمپنیوں نے روڑ بلاک کر دیا

Fatehpur

Fatehpur

فتح پور (امیر حمزہ سے) نواحی اڈا پر نجی ٹرانسپورٹ کی بس کے عملہ اورسٹوڈنٹس کے درمیان لڑائی جھگڑا پربس عملہ سمیت دیگر کمپنیوں نے روڑ بلاک کر دیا، پولیس کی مداخلت پر روڈ بحال، تفصیل کے مطابق گز شتہ روز فتح پور کے نواحی کے نواحی اڈا98ایم ایل پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نیو خان کے عملہ اور مقامی سٹو ڈنٹس کے درمیان جھگڑا ہوا۔

جس پر عملہ کے ساتھ بد تمیزی پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے روڑ بلاک کر دیا اور دیگر نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے بھی ان کی حمایت میں اپنی ٹرانسپورٹ بند کر دی ، جس پر پولیس کی مداخلت پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے احتجاج ختم کر کے سروس بحال کر دی ،نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے عملہ نے بتایا کہ بس میں لڑکیوں کو آگے جگہ دی جاتی ہے لڑکوں کو پیچھے جگہ دی جاتی ہے۔

لڑکوں کو لڑکیوں کو فراہم کی جانے والی جگہ پر جانے سے منع کرنے پر تنازعہ ہوا، مقامی لوگوں نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے انتظامیہ سے ایسی حرکت کرنے والے طلبہ اور عام نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔