تمام ریاستوں کی خودمختاری کا تحفظ اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے، ملیحہ لودھی

Maliha Lodhi

Maliha Lodhi

نیویارک (جیوڈیسک) ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ تمام ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے، اقوام متحدہ دنیا بھر میں حق خود ارادیت کو یقینی بنائے۔

سلامتی کونسل کے ایک مباحثے سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ اب تک طاقت ور ممالک کو جارحیت سے روکنے میں ناکام رہی ہے، جب تک عالمی قوانین کی پاسداری نہیں ہوگی لوگوں کی عالمی ادارے سے توقعات ادھوری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کی جانب سے قومی مفاد کے نام پر اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پامالی افسوس ناک ہے، طاقت کا استعمال یا اس کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی تنازعات حل کرنے کے لیے پوری سنجیدگی سے پُرامن کوششیں کرنی ہوں گی۔