فٹبال میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھانے پر ریفری قتل

Red Card

Red Card

کیمپو ڈی لا برائبیرا (جیوڈیسک) ارجنٹینا میں فٹبال میچ جاری تھا کہ ریفری نے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اس دوران ایک کھلاڑی میدان میں بھاگتے ہوئے آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر 48 سالہ ریفری سیزر فلورس موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کھلاڑی والٹر زراٹے بھی زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد کھلاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن اس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔