کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نامعلوم شرپسندوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 3اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے آج صبح ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں لیویز چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار موقع پر شہید ہو گئے اور 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے، زخمیوں اور شہید اہلکاروں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کےلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔