واشنگٹن (جیوڈیسک) اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ اور آسیان ممالک دونوں کا مشترکہ مقصد یہ ہے کہ خطے کے تمام ممالک یکساں طور پر قوانین کی پاسداری کریں۔
آسیان سربراہ اجلاس کے انعقاد سے خطے میں امریکی کردار اور مفادات میں اضافہ ممکن ہو گا۔
بطور صدر میں نے ہمیشہ اس بات پر اصرار کیا ہے کہ امریکہ کو دنیا بھر میں درپیش فوری خطرات کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے مواقع سے بھی استفادہ کرنا چاہئیے اور اس مقصد کے لیے دنیا میں آسیان سے زیادہ مواقع شاید ہی کسی اور خطے میں دستیاب ہوں۔