سری نگر (جیوڈیسک) جواہر لال یونیورسٹی کے طلباء کے حق میں کشمیری بھی سڑکوں پر نکل آئے، سری نگر میں سیکڑوں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئی، مودی حکومت کی جانب سے طلبہ کی گرفتاری کے خلاف کشمیری بھی سڑکوں پر نکل آئے۔
مقبوضہ کشمیر سے آزاد رکن اسمبلی انجینئر راشد نے سری نگر میں نکالی جانے والی ریلی کی سربراہی کی، انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو سننا ہو گا بھارتی حکومت نے جواہر لال یونیورسٹی میں کشمیر یوں کی حمایت کرنے والے طلبہ پر غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔