کراچی (جیوڈیسک) ہول سیل سطح پر چینی سستی ہونے کے باوجود صارفیین کے لئے سستی نہ ہو سکی، کراچی میں ریٹیلرز ایک کلو چینی پر 8 روپے منافع بٹور رہے ہیں۔
ہولسیلرز کے مطابق مانگ کے مقابلے چینی کی وافر سپلائی کے سبب ہول سیل سطح پر چینی ایک روپے کمی سے 57 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران یہ 3 روپے کلو سستی ہو چکی ہے۔
تاہم ریٹیلرز کی جانب سے چینی کی فی کلو قیمت پر کوئی کمی نہیں کی گئی اور یہ اب بھی 65 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جسکے باعث عوام اب بھی چینی کے حصول کے لئے کڑوے گھونٹ پی رہے ہیں۔