اسلام آباد (جیوڈیسک) چوہدری نثار کا آصف زرداری کے ایف آئی اے پر الزام کا دھواں دھار جواب۔ ادارے کی کارکردگی پر اعلیٰ عدالتی کمیشن کے قیام کی پیش کش۔ اپنی اور ایف آئی اے کی پارسائی کی بھرپور صفائی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے ایف آئی اے کو کسی ذاتی، سیاسی یا غیر قانونی کام کیلئےاستعمال کیا نہ بیرونی دباﺅ یا مداخلت کو خاطر میں لانے کی اجازت دی۔
انہیں صرف اللہ تعالی کے خوف اور قانون کی پاسداری کی تلقین کی ۔ زرداری صاحب چاہیں تو گذشتہ اڑھائی سال پر عدالتی کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔
چوہدری صاحب کا مزید کہنا ہے کہ وہ آصف زرداری سمیت سب کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ جب تک وزیر داخلہ ہیں ایف آئی اے کسی بے گناہ شخص یا سیاسی مخالف کے خلاف استعمال نہیں ہو گی تاہم کرپٹ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔