فرانس: انتخابی مہم میں اخراجات۔ سرکوزی کی عدالت میں پیشی

Sarkozy

Sarkozy

فرانس (زاہد مصطفی اعوان سے) سابق فرنچ صدر نکولس سرکوزی کو 2012 انتخابات میں انتخابی مہم میں کیے جانے والے اخراجات کے حوالہ سے جاری مقدمہ میں عدالت میں پیش ہونا پڑا۔

فرنچ صدارتی مہم میں اخراجات کی حد 2 کروڑ 25 لاکھ یورو متعین کی گئی تھی۔ سرکوزی مہم کی انچارج کمپنی پر مہم کےاخراجات میں 1 کروڑ 85 لاکھ یورو گھپلوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے متعدد ملازمین نے کمپنی حسابات میں گھپلوں کی تصدیق کی ہے۔ اندازے کے مطابق، سرکوزی کی مہم میں 1 کروڑ 35 لاکھ یورو زائد خرچے گئے ہیں۔