کراچی ( پ ر) امیر جماعت اسلامی نارتھ کراچی طارق مجتبی خان اور نظم زون کے عہدیدران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پاور ہائوس چورنگی پر مسجد الہدی، عثمان پبلک اسکول اور الخدمت اسپتال کے سامنے سڑک عبور کرنے کے لئے پیڈسٹیرین برج کی تنصیب کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاور ہائوس چورنگی پر موجود اسکول، مسجد اور ہسپتال آنے والے طلبہ، بوڑھے، خواتین، نمازیوں اور عوام کی بڑی تعداد کے لئے شدید ٹریفک کی وجہ سے سڑک پار کرنا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔
حکومت کی عدم دلچسپی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اس اہم مسئلے پر فوری ایکشن لے اور پاور ہائوس چورنگی، الخدمت ہسپتال کے سامنے پیڈسٹیرین برج کی تنصیب کے لئے احکامات جاری کرے۔