اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ اور اتحاد تنظیمات المدارس کے درمیان مدارس اصلاحات کےبنیادی نکات پر اتفاق ہو گیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مدارس کے نصاب میں انگریزی، سائنس اور کمپیوٹر کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔
قاری حنیف جالندھری نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزارت داخلہ سے بنیادی نکات پر اتفاق کرلیا ہے ، اتحاد تنظیمات المدارس اپنے فنڈ کے آڈٹ پر تیار ہو گیا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ مدارس اور وزارت داخلہ ڈیٹا فارم، رجسٹریشن فارم اور نصاب میں جدید مضامین شامل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں، ڈیٹا فارم جمع کرنے کے طریقہ کار پر جلد اتفاق کا امکان ہے۔ اتحاد تنظیمات المدارس سے مذاکرات نیکٹا کوآرڈینیٹر احسان غنی کی سربراہی میں کیے گئے۔