واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارت کو تشویش نہیں ہونی چاہیے، اس سودے کے دوران علاقائی سلامتی کی صورت حال کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پینٹا گون کے پریس سیکریٹری پیٹرو کُک نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو الگ الگ رکھتا ہے، ایف 16 طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں مدد ملے گی اور اس معاملے کا تعلق امریکا کے قومی سلامتی کے مفادات سے ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں سمجھتا کہ بھارت کو اس معاملے پر کوئی تشویش ہونی چاہیے۔