بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی اصول الدین میں غیر قانونی تقرریوں کا انکشاف

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی اصول الدین میں غیر قانونی تقرریوں کا انکشاف۔ اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی تعیناتی میں دہرامعیار۔ صدر اسلامی یونیورسٹی اورحکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں اس بے انصافی و بددیانتی کے عمل کو روکے، درخواست گذار تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی اصول الدین میں اساتذہ کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں سال بھر کے انتظار کے بعد روزگار کے حصول کے لئے تگ و دواور دربدر کی ٹھوکریں کہانے والوں کو ایک امید ہو چلی تھی کہ عالم اسلام کی واحد و ممتاز اسلامی دانش گاہ میں ملازمت حاصل کرسکیں گے۔

مگر افسوس ناک خبر یہ ملی ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر غیر قانونی تقرری کی جارہی ہے ۔اسلامی یونیورسٹی کے بعض اساتذہ جو سیاسی وو سفارشی اثر ورسوخ رکھتے ہیں،ان کے نام بغیر تحریری و تقریری امتحان میں شریک کئے سلیکشن بورڈ کی کمیٹی کو ارسال کر دئیے گئے ہیں جن میں عبدالوہاب جان(متخصص شعبہ عقیدہ و فلسفہ)،حافظ سجاد الہی (متخصص شعبہ حدیث )صدیق علی چشتی (متخصص تقابل ادیان)اور حافظ آفتاب احمد(متخصص تقابل ادیان) وغیرہ شامل ہیں۔ان حضرات کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ پر سیاسی وسفارتی دبائوڈالنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

یہ حضرات اپنے شعبہ جات و تخصص میں جانے کی بجائے نئے شعبہ میں جانے کے خواہش مند ہیں جبکہ ان کے پاس مطلوبہ علمی استعداد موجود نہیںہے۔اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ یہ لوگ علمی چوری اور غلط بیانی پر نئی نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ درخواست گذاروں کا کہنا ہے ہمیں معلوم ہوتاہے کہ اصول الدین فیکلٹی کی انتظامیہ باہر سے تقرریاں کرچکی ہے ہم سے فیس کی وصول اور سفری اخراجات کا وزن کاغذی کارروائی کی تکمیل کے لئے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی معلوم ہواہے کہ بااثر درخواست گذاروں سے متعلق یہ کہا جارہاہے کہ وہ یونیورسٹی کا ایک بار امتحان دے چکے ہیں(جو لیکچرر شپ کے لئے دیا گیا تھا اب نئی پوسٹ اور دوسرے شعبہ میں جانے کے خواہش مند ہیں) لہذا اب دوبارہ امتحان نہیں دے سکتے ان کو سنیارٹی کی وجہ سے استثناء حاصل ہے ۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ افراد نہ ان شعبہ جات میں متخصص ہیںجن میں تقرری کے وہ خواہش مند ہیں اور نہ ہی ان کے پاس تعلیمی قابلیت (ڈاکٹریٹ کی سند)کے حامل ہیں،اور تعلیمی قابلیت کی کمزوری کے سبب اپنا سیاسی وسفارشی اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں۔اسی طرح درخواست گذاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم میں جو ملازمت کے مستحق ہیں کو ملازمت کا موقع دینے کی بجائے ہم سے فیسیں بٹورکر اور ذہنی وفکری ڈپریشن کا شکارکیا گیا ہے کہ جو لوگ پہلے سے یونیورسٹی میں تعینات ہیں ان کو بغیرامتحان میں شریک کیے ان کوہم پر فوقیت دی گئی ہے۔جس سے ہماراستحصال ہورہاہے۔درخواست گذاروں نے کہا کہ ہم ضرورت پڑنے غیر قانونی تقرری حاصل کرنے کی خواہش مند حضرات کی سیاسی وسفارتی اثرورسوخ کی تفصیل سے باخبر کردیا جائے گا۔اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں اس بے انصافی و بددیانتی کے عمل کو روکاجائے۔ موقف لینے کے لئے ڈاکٹر ہارون رشید ڈپٹی ڈین اصول الدین فیکلٹی سے رابطہ کریں۔

اس کا نمبر یہ ہے :0300-9867677