لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا نیب پر تنقید کا بیان لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا بیان نیب پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔
نیب آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ،وزیراعظم کے ماتحت نہیں ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعظم کو نیب کے معاملات اور زیر سماعت مقدمات میں مداخلت سے روکا جائے۔