مٹھی (جیوڈیسک) تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، آج مزید 4 بچے دم توڑ گئے۔
سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے بیمار 2، گاؤں ساکری میں ایک ننگر پارکر میں بھی ایک بچہ چل بسا۔ جاں بحق بچوں میں آٹھ روز کا یعقوب، ایک سال کی سنیتا اور دو نو مولود شامل ہیں۔ 49 روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 172 ہو گئی۔
ضلع بھر کے ہسپتالوں میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے شکار 256 بچے زیر علاج ہیں۔ حالت تشویشناک ہونے پر دو بچوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔ دور دراز دیہات میں میڈیکل ٹیمیں تاحال نہ پہنچ سکیں۔
دوسری جانب امدادی گندم کی تقسیم کا عمل سست روی کا شکار ہے جبکہ ڈیپلو کے گودام میں امدادی گندم ختم ہو گئی۔