اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کے مطالبے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا اور ہماری غیر موجودگی میں بحث سمیٹ دی گئی، احتجاج کیا تو پتہ چل جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔
ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ان کے مطالبے پر بلایا گیا لیکن ان کی غیرموجودگی میں ہی بحث سمیٹ دی گئی جس پر احتجاج کرتے ہیں۔
اگر اپوزیشن نے باہر جاکر احتجاج کیا تو حکومت کو پتہ چل جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، بدقسمتی یہ ہے کہ ایک طرف وزراء زیادتی کرتے ہیں تو دوسری طرف پوائنٹ سکورنگ کرتے ہیں۔