لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہیکروں کو ادائیگی بٹ کوئینز کی صورت میں کی گئی۔ اسپتال کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو رواں ماہ پانچ تاریخ کو ہیک کیا گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیکروں کو ادائیگی کے سوا ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔
کمپیوٹر نیٹ ورکس پر وائرس کے ذریعے حملہ ہونے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس تھا جس میں ڈیٹا تک رسائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایف بی آئی اور لاس اینجلس پولیس ہیکروں تک رسائی کی کوشش کر رہی ہے۔