پینٹاگون کا روس کے ساتھ تصادم کے امکان پر تبصرے سے گریز

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کوک نے شام میں امریکہ اور روس کے تصادم کے امکان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

روس کے ساتھ براہ راست تصادم کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی زیر قیادت اتحاد داعش کے خلاف لڑ رہا ہے اور اس پر اتحاد کی ساری توجہ مرکوز ہے۔

پیٹر کوک نے کہا کہ روس شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کر رہا جبکہ امریکا روس سے اپنا موقف بدلنے کی اپیل کر رہا ہے، تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیا روس اور امریکا کے درمیان تصادم کا امکان ہے۔