کروڑ لعل عیسن: ڈی ایس پی خالد ڈاھا کو کروڑ سے تبدیل کر کے سپیشل برانچ ڈی جی خان میں تعینات کر دیا گیا، تبادلہ عوامی شکایت پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے کر وایا ڈی ایس پی خالد ڈھا پر رشورت کے بہت الزامات تھے۔
عوامی شکایت پر صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے نے آئی جی پنجاب کو ثبوت پیش کئے ،جس کے بعد تبادلہ کر دیا گیااطلاع کے مطابق ان کے خلاف مقدماتکے سلسلہ میں انکوائری بھی ہو سکتی ہے۔
تاہم کروڑ لعل عیسن کے نئے ڈی ایس پی کے لئے ابھی تک کوئی تعیناتی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔