واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے مطابق بل کے تحت شمالی کوریا پر پابندیاں مزید سخت ہو جائیں گی۔ کانگریس پہلے ہی بل پاس کر چکی ہے۔
شمالی کوریا پر جوہری اور راکٹ تجربہ کرنے پر پابندیاں سخت کی جا رہی ہیں۔ پابندیوں کا اطلاق ہر اس شخص اور ادارے پر ہو گا جو شمالی کوریا میں سامان یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق ٹیکنالوجی درآمد کرے گا۔
پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کے پیسے کے حصول کو مزید سخت کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کی آمدنی کے ذرائع منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی ہے۔