اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے گریڈ 22میں ترقی پانے والے افسران نے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کو مبارکباد دی ۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ افسران کی ترقی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ ترقی کا معیارکردار،کارکردگی اور افسران کا رویہ ہے ، قوم افسران سے عوامی مفاد کے لیے اقدامات کی توقع رکھتی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں افسرشاہی کا کردار کلیدی ہے ، افسران کے لیے بروقت اور درست فیصلے کرناانتہائی اہم ہے ، ہمیں ایک ٹیم بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنا ہے ۔