کراچی: جامعہ خیرالمدارس ملتان کے شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق کی رحلت اور جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کااظہار افسوس اورلواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے ، جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے بذرگ عالم دین اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انتقال کو سانحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مرحوم جید عالم دین اور اسلاف کی نشانی تھے ،مرحوم نے پوری زندگی قرآن وحدیث کی تعلیم کو عام کرنے میں صرف کی ان کی علمی خدمات مشعل راہ ہیں۔
،اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ درجات عطاء فرمائے اور لواحقین ،شاگرد اور متعلقین کو صبر جمیل سے نوازے۔علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ #