لاہور (اقبال کھوکھر ) سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیر اہتمام ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد 17 فروری 2016 نیو منسیڑز وومین گروپ آصف ٹائون، لاہور میں ہوا، اس وقت کلاس عورت فائونڈیشن کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت امریکی عوام اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے ضلع لاہور میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متا ثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد اور اقلیتی خواتین / بچوں کے لئے پناہ گاہ اور آزادانہ مرضی سے شادی کرنے والے جوڑوں کو سہارا دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔
کمیونٹی آگاہی سیشن میں60سے زائدمرد اور خواتین نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر(CLAAS) تھیں۔انہوں نے عورتوں کی زندگی،صحت،تعلیم اور خودمختاری کے حقوق اور صنفی بنیاد پر عورتوں پر تشدد کی مختلف اقسام پربات چیت کی۔مزیدبرآںحکومت کی طرف سے عورتوںکے حقوق و تخفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان قوانین کو نافذکرنے کی اشدضرورت ہے تا کہ صنفی مساوات پرمبنی ایک صحت مندمعاشرہ قا ئٔم ہو سکے ۔
وومین گروپ انچارج طاہرہ گِل نے کلاس ادارہ کی اس کاوش کو سراتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموںکے انعقاد سے ہی ایک صنفی مساوات پر مبنی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پرادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر جناب جوزف فرانسس نے کہاکہ عورتوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی برابری پر مشتمل ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔انہوں نے تمام شرکائ،انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔