مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔گزشتہ روز مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل پنڈیالی کے علاقہ کڑپہ میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسزا ور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوگئی۔
جھڑپ میں 5 شدت پسند مارے گئے جبکہ شدت پسندوں کے قبضہ سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔