اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو کے امور میں بہتری لانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔
کمیٹی نیب قوانین میں موجود سقم دور کرے گی۔ وزارت قانون و انصاف کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ قومی احتساب بیوروکی نگرانی کیلئے کمیشن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
نیب کی نگرانی کیلئے آزاد کمیشن کا معاملہ صرف تجاویز کی حد تک تھا، نیب کے امور میں بہتری لانے کا کام سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی نیب قوانین میں موجود سقم دور کرے گی اور کمیٹی نیب قوانین میں بہتری لانے کیلئے تجاویز دے گی۔