فیروزوالہ میں جعلی پیر کے کہنے پر ماں نے اپنے ہی بچے کو مار ڈالا

Ferozewala

Ferozewala

فیروزوالہ (جیوڈیسک) ونڈالہ دیال شاہ میں جعلی پیر کے کہنے پر عورت نے اپنے ہی 7 سالہ بچے کو پھندا دے کرمار ڈالا۔

فیروزوالہ کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ کی رہائشی شبانہ بی بی نے اپنے 7 سالہ بچے عمیر کو گلے میں پھندا دے کر مار دیا پولیس نے بچے کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمیر کے گلے میں پھندے کے علاوہ ناخنوں کے نشان بھی ہیں ۔ جس سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عمیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شبانہ بی بی نے بچے کو مارنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیر نے بتایا تھا کہ عمیر پر آسیب ہے اور اس کا بچہ بھی اسی آسیب نے مارا ہے۔ شبانہ بی بی کے باپ نے بھی واقعے کو جادو ٹونہ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب شبانہ بی بی کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ ملزمہ نام نہاد پیروں اور فقیروں پر اندھا اعتماد کرتی تھی اور ان کے کہنے پر چلے بھی کاٹتی رہتی تھی۔