اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن قانون میں ترمیم اور ڈی جی کے استعفے پر چیئرمین تحریک انصاف نے وضاحت کے لئے پریس کانفرنس کر ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے احتساب کمیشن کے سربراہ کو صوبائی حکومت نہیں احتساب کمشنرز سے شکایات تھیں۔
عمران خان نے احتساب کمیشن کے قانون میں کی جانے والی ترمیم پر نظرثانی کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کمیٹی کی وہ خود سربراہی کرینگے اگر ترمیم احتسابی عمل میں رکاوٹ بنے گی تو اسے ختم کر دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی اور بھرپور مخالفت کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس میں وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ احتساب کا نظام ختم نہیں کر رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے غلط الزامات لگائے۔